ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ میں ججزروسٹرتبدیل کردیا گیا

ہائیکورٹ میں ججزروسٹرتبدیل کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ہائیکورٹ میں نیب سمیت دیگرمقدمات کی سماعت کیلئے ججزروسٹرتبدیل کردیا گیا، قائمقام چیف جسٹس مامون رشید شیخ کی منظوری سے ترمیمی ججزروسٹرجاری ہوا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ نے نیب کیسز  کی سماعت کیلئے بنچ کی تشکیل نو کی تھی جس کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس چودھری مشتاق احمد نے4 نومبر سے نیب کیسز کی سماعت کرنا تھی۔ قائمقام چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دو رکنی بنچ کو21 نومبرتک بحال رکھا ہے، ترمیمی روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ پر آئندہ ہفتے سے 12ڈویژن اور32 سنگل بنچ سماعت کریں گے۔

 جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں موجودہ 2 رکنی بنچ21 نومبرتک سماعت کرے گا، 25 نومبر سے نیب کیسز کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیا جائیگا، نیا بنچ جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس انوارالحق پنوں پرمشتمل ہوگا۔ چیف جسٹس سردارمحمد شمیم  خان9 نومبر سے پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے، جسٹس محمد قاسم خان بھی9 نومبر سے پرنسپل سیٹ پرمقدمات سنیں گے، جسٹس شجاعت علی خان11 نومبر سے مقدمات سنیں گے، چیف جسٹس اور جسٹس چودھری مشتاق احمد کا ڈویژن بنچ11 نومبر سے کیسز سنے گا۔

جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس اسجد جاوید گھورال11 نومبر سے انسداد دہشت گردی اور فوجداری کیسزسنیں گے، جسٹس عائشہ اےملک، جسٹس جواد حسن انٹراکورٹ اپیلیں سنیں گے، اسی طرح دیگر ججز بھی مختلف نوعیت کے کیسز سنیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer