ہیلتھ کارڈ سے غریب عوام کو علاج معالجہ میں مدد ملے گی: وزیر صحت

1 Nov, 2018 | 07:20 PM

Arslan Sheikh

سعدیہ خان: پنجاب میں ہیلتھ پالیسی کی تشکیل کے لیے محکمہ صحت اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی مشاورتی ورکشاپ، صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، ہیلتھ کارڈ سے غریب عوام کو علاج معالجہ میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں صحت کے سٹرکچر کو بہتر بنانے اور علاج معالجہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت نے پالیسی ترتیب دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ پی سی ہوٹل میں منعقدہ دو روزہ ہیلتھ پالیسی ورکشاپ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ملک مشکل ترین صورتحال سے گزر رہا ہے، تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے ملکی مسائل نے جنم لیا ہے، ملکی دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔

ورکشاپ میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندوں سمیت ہیلتھ سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ وزیر صحت کے مطابق پنجاب ہیلتھ پالیسی کے تحت ہیلتھ کارڈز سے عوام کو علاج معالجہ کی سہولیت میسر آئیں گی۔

ملکی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عدالتوں پر تنقید کرکے امن امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جب کہ وزیر اعظم عمران خان نے ریاست کے خلاف سازش کرنے والوں کو واضع پیغام دے دیا ہے۔

مزیدخبریں