وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کو گرین سگنل دیدیا

1 Nov, 2018 | 05:24 PM

Shazia Bashir
Read more!

سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کیلئے  پولیس کو گرین سگنل دے دیا،انہوں نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، ریاست یہ ذمہ داری فرض سمجھ کر ادا کرے گی۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے روز مرہ کے معمولات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،کاروبار زندگی کو رواں دواں رکھنے کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے۔

ٹریفک کی بندش سے شہریوں کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے، ٹریفک کے متبادل روٹس کی تشہیر کی جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہوسکیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے روز مرہ کے معمولات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،کاروبار زندگی کو رواں دواں رکھنے کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے،ٹریفک کی بندش سے شہریوں کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے، قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

مزیدخبریں