سٹی42: کولمبیا یونیورسٹی کے ہملٹن ہال پر قبضہ ختم کروانے کے لئے آنے والی نیویارک پولیس اب بھی یونیورسٹی کے کیمپس میں موجود ہے انتظامیہ نے پولیس کو 17 مئی تک یونیورسٹی کیمپس میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلسطین کے حامی احتجاجی طلباء کے ایک مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ کولمبیا میں پولیس کی موجودگی کے باوجود احتجاج جاری رہے گا۔
امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یونیورسٹی میں پولیس کی موجودگی کے باوجود طلبہ کےایک مذاکرات کار
نے بتایا ہے کہ اسکول کی جانب سے پولیس کی طویل موجودگی کے باوجود کیمپس میں احتجاج جاری رہے گا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے نیویارک شہر کی پولیس سے کہا ہے کہ وہ 17 مئی تک کیمپس میں موجود رھے۔
فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے نمائندہ مذاکرات کار محمود خلیل نے کہا، "مجھے بہت یقین ہے کہ طلباء اپنے خلاف اس تمام بربریت کے بعد بھی اس تحریک کو جاری رکھیں گے، سیکورٹی میں اضافے کے باوجود طلباء کو احتجاج کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلباء مظاہرین اور کولمبیا یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان دو ہفتے قبل مذاکرات شروع ہونے کے بعد سے، یونیورسٹی نے ان طلبہ کو جنگ مخالف تحریک کے طور پر نہیں دیکھا۔ "اس کے بجائے، انہوں نے اسے طلباء کے نظم و ضبط کے اندرونی معاملے کے طور پر نمٹا۔
انہوں نے کیمپ میں کھانا اور کمبل لانے کے بارے میں ہم سے بات چیت کی۔ انہوں نے یہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا کہ یہ دراصل اس سے بڑھ کر ہے، یہ ایک ملک گیر تحریک ہے۔
خلیل، جو کولمبیا میں دوسرے سال کے گریجویٹ طالب علم ہیں، نے کہا، "یہ تحریک کولمبیا سے غزہ میں جنگ کو ہوا دینے والی کمپنیوں سے اپنی سرمایہ کاری نکالنےکا مطالبہ کر رہی ہے۔
کیمپس میں کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب منگل اور بدھ کی درمیانی رات افسران کولمبیا کے ہیملٹن ہال میں داخل ہوئے، جس پر منگل کی صبح سے مظاہرین کا قبضہ تھا، اور درجنوں طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
خلیل نے کہا کہ "خود مختار گروپ نے اس عمارتپر قبضہ کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب انہیں لگا کہ یونیورسٹی ان کے مطالبات کا جواب نہیں دے رہی ہے" اور وہ انہیں باقی طلبہ سے "علیحدہ" کر رہی ہے۔
اوپر تصویر میں کولمبیا یونیورسٹی میں گرفتار مظاہرین سے لدی ایک پولیس بس نیویارک میں منگل، 30 اپریل 2024 کو 114 ویں اسٹریٹ پر کیمپس کے داخلی راستے سے روانہ ہوئی۔ کیمپس میں داخل ہونے کے بعد، پولیس افسران کا ایک دستہ ہیملٹن ہال کے قریب پہنچا، انتظامیہ کی عمارت جس پر طلبہ مظاہرین نے صبح سے قبضہ کرنا شروع کر دیا۔ (اے پی فوٹو/جولیس موٹل)
اوپر تصویر میں نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کی اسٹریٹجک ریسپانس ٹیم کے اراکین منگل، 30 اپریل 2024 کو نیویارک میں کولمبیا یونیورسٹی کے داخلی راستے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ (اے پی فوٹو/جولیس موٹل)