کولمبیا یونیورسٹی کے ہملٹن ہال پر فلسطین کے حامی طلبہ کا قبضہ، پچاس گرفتار

1 May, 2024 | 10:55 PM

سٹی42: نیو یارک پولیس کی بھاری نفری گزشتہ رات گئے کولمبیا یونیورسٹی کی عمارت میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرنے والے طلبہ کو گرفتار اور منتشر کرنے کے لیے داخل ہو گئی۔ پولیس اب بھی کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں موجود ہے اور  مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

طلبا نے یونیورسٹی کے ہیملٹن ہال پر قبضہ کر رکھا تھا۔ ہیملٹن ہال یونیورسٹی کے ان بعض مقامات میں سے ایک ہے جن پر 1968 میں شہری حقوق اور ویتنام جنگ کے خلاف احتجاج کے دوران بھی قبضہ کیا گیا تھا۔ پولیس نے کولمبیا یونیورسٹی کے ہملٹن ہال پر قبضہ کر کے احتجاج کرنے والوں میں سے  لگ بھگ  50 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
طلبا نے ہال کے باہر فری فلسطین کے بینرز بھی لگائے۔

مزیدخبریں