دوا میں زہریلے مواد کی موجودگی کے سبب پابندی لگ گئی

1 May, 2024 | 10:01 PM

سٹی42: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے  آرٹیسڈ انجکشن کے ایک بیچ  کو مارکیٹ میں تمام ڈرگ سٹورز سے ہٹانے کی ہدایت جاری کر دی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے پراڈکٹ ریکال الرٹ  میں کہا گیا ہے کہ  آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 ڈریپ نے بتایا کہ آرٹیسڈ انجکشن 75 ایم جی بائیو لیبس اسلام آباد کا تیارکردہ ہے۔ سنٹرل ڈرگ لیب کراچی سے آرٹیسڈ انجکشن کا بیچ 23E018 غیر معیاری ہونے کی وجہ سے اس دوا کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

آرٹیسڈ انجکشن کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا۔ آرٹیسڈ سیمپل میں 19.66 فیصد ایتھیلین گلائیکول پایا گیا ہے۔ ایتھیلین گلائیکول منفی اثرات کا حامل زہریلا مادہ ہے۔ ایتھیلین گلائیکول مرکزی اعصابی نظام، دل، گردوں کیلئے نقصان دہ ہے۔

 ڈریپ ری کال الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایتھیلین گلائیکول کا استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے، کمپنی آرٹیسڈ انجکشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ میں سپلائی نہ کرے، ڈریپ

مزیدخبریں