سنگر ارجیت سنگھ کے کنسرٹ میں ماہرہ خان کی شرکت

1 May, 2024 | 09:15 PM

سٹی42: دبئی میں گلوکار ارجیت سنگھ کے کنسرٹ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی شرکت کی۔ ارجیت سنگھ نے سٹیج سے اناؤنسمنٹ کر کے فینز کو ماہرہ خان کی ہال میں موجودگی کے بارے میں بتایا۔

 ارجیت سنگھ کو پہلے معلوم نہیں تھا کہ پاکستانی اداکارہ بھی انکے کنسرٹ میں ہیں جیسے ہی بڑی سکرین پر ماہرہ خان آئیں توارجیت سنگھ نے فورا کہا آپ سب جانتے ہیں ہمارے ساتھ کون ہیں ۔میں انھیں پہنچاننے کی کوشش کررہاتھا آپ سب سے انکا تعارف کرادوں میں انکے لیے گانا گا چکا ہوں ۔کیمرہ مین سے کہا کیمرہ ماہرہ خان پر لائیں اور پھر کہا میں معذرت چاہتا ہوں میڈم آپکا بہت شکریہ۔۔ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔۔ارجیت سنگھ کے کانسرٹ میں پاکستانی سنگرز نے بھی گانا گایا۔

مزیدخبریں