اندرون موچی گیٹ بجلی کی لٹکتی تاریں سنگین مسئلہ بن گئیں 

1 May, 2024 | 09:06 PM

ثمرہ فاطمہ:  موچی گیٹ  کے اندرون میں انتہائی نچلی سطح پر گھروں سے گزرتی بجلی کی ہائی وولٹیج اور جھولتی تاریں علاقہ مکینوں کے لیے وبال جان بن گئیں۔ علاقہ مکینوں نے متعلقہ محکمے سے مطالبہ کیا کہ لٹکتی تاروں کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے۔

موچی گیٹ اندرون میں بجلی کی لٹکتی اور بے ہنگم تاریں کسی بھی انسان کی موت اور بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ انتہائی نچلی سطح پر لگے میٹرز اور بجلی کی جھولتی تاروں نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔

 علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے بجلی کی لٹکتی تاروں کی وجہ سے ہم خوف میں مبتلا ہیں نہ بچے گلی میں کھیل نہیں سکتے اور نہ ہی ہم بآسانی گزر سکتے ہیں. لٹکتی تاروں کی وجہ سے ہر وقت موت کا سایہ ہمارے کے سروں پر منڈلاتا رہتا ہے جو کہ کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔

 علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ محکمے سے درخواست ہے ان لٹکتی تاروں کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے تا کہ ہم بلا خوف و خطر سکون سے رہ سکیں۔

مزیدخبریں