ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، اہم پوسٹوں پر تبادلے اور تقرر

Punjab Bureaucracy, city42 Posting and Transfer, Lahore, Government of Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر :  پنجاب حکومت نے  بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پراکھاڑ  پچھاڑ  کر دی۔ گریڈ 18 اور گریڈ19کے متعدد  افسروں کے  تبادلے کردیئے گئے۔حکومت پنجاب نے بڑے پیمانے پر افسر شاہی کی اکھاڑ بچھاڑ کردی۔ ثاقب منان اور راشداحمدخان کوممبر بورڈ آف ریونیو جبکہ ڈاکٹر فرح مسعود کوممبرانکوائری تعینات کردیا ہے۔

خالد سلیم چیف سیٹلمنٹ کمشنر ،شفاعت علی اوریاورحسین ممبرپی اینڈ ڈی تعینات کردیئے گئے۔

طارق محمودکوڈی جی لوکل گورنمنٹ جبکہ محمدامیر عباسی کوڈی جی ٹی اے ایم آر اے مقرر کردیا گیا۔ جواد اکرم کوایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن جبکہ محمدفاروق اکمل ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آئی اینڈ سی تعینات کردیئے گئے۔

سیدمشہد رضا کاظمی سیکرٹری باب پاکستان فاؤنڈیشن جبکہ توقیر احمد کوڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ایم پی ڈی ڈی مقرر کردیئے گئے۔شاہد حسین کلیانی ڈائریکٹر کو سول ڈیفنس سے محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا۔

بارک اللہ خان کوڈائریکٹر سول ڈیفنس، مدثرعارف کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ جبکہ عبیداللہ ذکر یا ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آئی اینڈ سی تعینات کردیئے گئے۔

طارق محمود کو ایڈیشنل سیکرٹری گورنرسیکرٹریٹ تعینات کردیا گیا۔۔ادھرسارہ رشید کو ایگزیٹو ڈائریکٹر لاہو ر آرٹس کونسل جبکہ نبیلہ عرفان کو ڈائریکٹر لاہور میوزیم لگادیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری محمد شاہد کو کورس پر بھیج دیا گیا۔

رانا سلیم احمد خان کو ڈپٹی ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹری جبکہ امجد بشیر کو کمشنر پنجا ب ریونیواتھارٹی لگادیاگیا۔۔محبوب احمدکو ایم ڈی پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل جبکہ مہر خالد احمد کو سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ساؤتھ پنجاب لگادیاگیا۔

طارق محمود بخاری کو ممبر پی این ڈی جبکہ امتیاز احمد کو چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی بورڈ لگادیاگیا۔محمد موسیٰ علی بخاری کو ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے سے او ایس ڈی مقرر کردیاگیا۔

صولت حیات وٹو کو ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے جبکہ محمد کامران کو ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے لاہور تعینات کردیا گیا۔