طیب سیف: بیرسٹر علی ظفر سینٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما نامزد ہو گئے۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے چیئرمین سینٹ کو بیرسٹر علی ظفر کو پی ٹی آئی کا پارلیمانی لیڈر نامزد کئے جانے کے متعلق تحریری طور پر آگاہ کر دیا ۔
بانہوں نے چئیرمین سینیٹ سے یرسٹر علی ظفر کے بطور پارلیمانی رہنما تقرر کے نوٹیفکیشن کے اجراء کی سفارش کی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اس نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کر دیں گے۔