ٹائر جلا کر پگھلانے والے درجنوں اڈے گرا دیئے گئے

1 May, 2024 | 06:00 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

راؤ دلشاد: پنجاب کی سینئیر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر پرولیسیس پلانٹس کے خلاف  کریک ڈاٶن  کے دوران  ٹائروں کو پگھلاکر زہریلے دھوئیں اور کیمیائی تعفن پھیلانے میں ملوث درجنوں یونٹس منہدم کردیے گئے۔
ماحول کو ضرر رساں مواد اور آلودگی سے بچانے کے لئے یہ آپریشن صوبہ بھر میں ہو رہا ہے۔ 

جی ٹی روڈ پر واقع افتاب گیلانی پرولیسیس پلانٹ،موضع ننگل پرولیسیس پلانٹ، سہدان پرولیسیس پلانٹ ،دانش پرولیسیس پلانٹ،میاں رفاقت پرولیسیس پلانٹ ،دوردہند پرولیسیس پلانٹ ،عاشق،اے ی ایچ پرولیسیس پلانٹ،عامر پرولیسیس پلانٹ اور دیگر پرولیسیس پلانٹس کو مسمارکرکے بجلی کے کنکشنز کاٹ دیے گئے۔ 
لاہور سمیت مختلف شہروں میں محکمہ تحفظ ماحول، میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کامشترکہ آپریشن کیاگیا.
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاکہ ٹائر پگھلانے سے سانس، پھیپھڑوں اور کینسر سمیت دیگر جان لیوا بیماریاں پیدا ہوتی ہیں انسانی جانوں کوخطرے میں ڈالنے والوں سے کوٸی رعایت نہیں برتی جاۓ گی ٹائر جلانے سے پیدا ہونے والے دھوئیں سے پنجاب میں لوگ دمے، سانس اور پھیپھڑوں کی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں 400 سے 800 درجہ حرارت پر ٹائر اور دیگر نامیاتی اجزاء جلانے سے انتہائی زہریلی گیس 'کاربن مونو آکسائیڈ' پھیلتی ہے ، یہ فیکٹریاں فضا میں موت پھیلا رہی ہیں ۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے جو بچوں سمیت شہریوں کے زندگیوں کو تباہ کر رہا ہےہمیں ماحول ،پانی، اور ہواکو آلودگی سے پاک کرکے زمین کو سرسبز وشاداب بنانا ہے۔

مزیدخبریں