بسیم سلطان: لاہور میں روٹی اور نان مہنگا فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران روٹی، نان مہنگا بیچنے والے مزید 12افراد گرفتار ہو گئے، روٹی، نان مہنگا بیچنے والے تندور اور ریسٹورنٹ والوں پر 23 مقدمات درج کئے گئے اور متعدد تندور سیل کردیئے گئے۔
روٹی اور نان کی سرکاری قیمت پر فروخت پر عملدرآمد کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 1250 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔ 90 مقامات پر خلاف ورزیاں پائی گئیں۔
روٹی نان کی مقررہ قیمت پر فروخت نہ کرنے پر 23 مقدمات درج کرائے گئے جبکہ 12 افراد کو موقع پر ہی گرفتار کروا کر حوالات میں پہنچا دیا گیا۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق روٹی و نان کی قیمتوں میں خلاف ورزی پر 2 لاکھ سے زائد جرمانے بھی کیے گئے۔
اے سی ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے اوور چارجنگ اور قیمتیں نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے پر14 ہزار روپے جرمانہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے متعدد تندوروں کو سیل اور 15 ہزار سے زائد کے جرمانے کیے۔
اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے مختلف مقامات کی انسپکشن کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے 1 خلاف ورزی پر تندور مالک کو جرمانہ کیا