ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ کی نئی نیب انکوائری؛ بشریٰ بی بی نے طلبی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

NAB Bushra Bibi, Islamabad High Court, City42, Tosha Khan Enquiry
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی تحقیقات کے لئے طلبی کے حکم  کو  اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

اسلام ااباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ اس درخواست میں بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست کے فیصلے تک نیب کا نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔

نیشنل اکاأنٹیبلٹی بیورو نے توشہ خانہ کے معاملہ مین ایک نئی تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور اس تحقیقات کے ضمن میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دونوں کو طلبی کے نوٹس بھیجے ہیں۔  آج بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف نیب کی نئی تحقیقات کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا ہے۔

بشری بی بی نے نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نیب نوٹس عدالتِ عالیہ میں چیلنج کر دیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کل بشریٰ بی بی کی درخواست کی باقاعدہ  سماعت کریں گے۔  بشری بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل اور خالد چوہدری کے ذریعے یہ درخواست دائر کی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب بھی کیا گیا تھا