ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے تمام میچز ایک ہی شہر میں ہوں گے؟

India Cricket Team, ICC Champions Trophy 2024, Pakistan hosting ICC Champions Trophy, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹہ42: پاکستان  کرکٹ بورڈ نے  چیمپئنز ٹرافی کا ابتدائی ڈرافٹ شیڈول آئی سی سی کو بھیج  دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بھارت کی ٹیم کے تمام میچ ایک ہی شہر مین رکھنے کی تجویز پر سنجیدگی سے کام کیا ہے۔ 
 ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے دوران بھارتی ٹیم کی سکیورٹی کے لیے مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز ہے اور اس تجویز کا مقصد پاکستان میں قیام کے دوران بھارتی ٹیم کے سفر  کو کم سے کم رکھنا ہے تاکہ سکیورٹی کو مکمل فول پروف بنانے آسان رہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کا ابتدائی ڈرافٹ شیڈول آئی سی سی کو بھیج چکا ہے جس پر اب آئی سی سی  ٹرافی کھیلنے والے ملکوں سے رائے لے گی ۔

 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری میں پاکستان میں ہونی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان کے تین وینیوز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔