ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  لاہور کےمستعد معمار محمد علی رندھاوا نے کمشنر کا چارج چھوڑ دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم سلطان: آؤٹ گوئنگ کمشنر  لاہور محمد علی رندھاوا نے آج اس عہدہ کا چارج چھوڑ دیا۔ اب وہ اسلام آباد میں چیف کمشنر کی حیثیت سے کام کریں گے۔ کمشنر لاہور  چوہدری محمد علی رندھاوا نے لاہور کی انتظامیہ کے اس کلیدی عہدہ کا چارج 28جنوری 2023 کو  لیا تھا۔

ان کی قیادت میں لاہور میں تعمیر و ترقی کے کئی اہم کام ہوئے۔ محمد علی رندھاوا سابق نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی لاہور کو غیر معمولی رفتار سے تعمیر و ترقی کے درجنوں اہم منصوبے مکمل کر کے دینے والی ڈائنامک ٹیم کا بھی حصہ رہے۔

انہیں ڈائریکٹر جنرل  ایل ڈی اے اور ایڈمنسٹریٹر  میونسپل کارپوریشن لاہور کے عہدے بھی تفویض کیے گئے اور  چیرمین لاہور بورڈ کی ذمہ داری بھی دی گئی۔

چوہدری محمد علی رندھاوا نے ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے  حکومتی اخراجات کے بغیر جشن بہاراں فیسٹیول کر دیا تھا۔ 

انہوں نے حکومتی اخراجات کے بغیر مویشی منڈیاں لگوائیں اس انیشئیٹِو  اربوں  روپے کی بچت ہوئی۔ چوہدری محمد علی رندھاوا نے بحثیت ڈی جی ایل ڈی اے نگراں  وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ٹیم میں کام کرتے ہوئے ایک درجن کےقریب میگا پراجیکٹس کی تکمیل کی۔ 

چوہدری محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل اور ریکارڈ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے موبائیل ایپ بھی لانچ کی۔