ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے پارکنگ ایریاز میں روٹری مشینیں استعمال میں آئے بغیر ناکارہ ہو گئیں

Parking Areas, Lahore Parking issues , City42 , Parking rotary machine,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم سلطان:  لاہور میں پارکنگ روٹری مشینیں نصب تو کروا دی گئیں لیکن اب تک استعمال نہیں کی جاسکیں۔ 2019 میں ڈی سی آفس اور شہر کے 5 دوسرےمقامات پر نصب بیشتر مشینیں استعمال میں آئے بغیر ہی  ناکارہ ہوگئیں۔

حکام کی عدم دلچسپی کے باعث  قومی خزانہ سے خرچ ہونے والے کروڑوں روپے برباد ہوگئے۔ لاہور میں نصب کی گئیں پارکنگ مشینیں فعال نہ کی جاسکیں۔

بتایا جاتا ہے کہ لاہورمیں پارکنگ کے مسائل میں کمی کے لئے تقریباً 10 کروڑ روپے کی لاگت سے چھ پارکنگ ایریاز میں روٹری مشینیں نصب کی گئیں۔ ڈی سی آفس میں نصب روٹری مشین تاحال فعال نہ کی جاسکی۔

 ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کروڑوں روپے کی مشینیں نصب تو ہیں لیکن پبلک کو سہولت فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ روٹری مشینیں ڈی سی آفس، سروسز ہسپتال ، میو ہسپتال ، سمن آباد ، کلمہ چوک اور دیگر علاقوں میں نصب کی گئی تھیں۔