آئی سی سی کی نئی رینکنگ، بابر کی  ترقی، رضوان کی تیسری پوزیشن

1 May, 2024 | 04:18 PM

سٹی42: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ  پلیئرز کی  رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی  ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو  کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔آئی سی سی رینکنگ میں انگلینڈ کے فل سالٹ  دوسری پوزیشن پر اور پاکستان کے محمد رضوان  تیسری پوزیشن پر ہیں۔  کپتان بابر اعظم نے حالیہ میچوں میں بہتر پرفارم کر کے اپنی پوزیشن بہتر کی ہے اور اب وہ آیہ سی سی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد  چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم پانچویں اور نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 7 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔


ٹی ٹوینٹی باؤلرز
ٹی ٹوئنٹی باؤلرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے۔  پاکستان کے شاہین آفریدی تین درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا اور پاکستان کے شاداب خان کا رینکنگ میں 10 واں نمبر ہے۔


آئی سی سی کی  ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابراعظم پہلے، بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر  پرموجود ہیں۔

 ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے، انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے جب کہ کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

فینز کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی رینکنگ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور ٹم سیفرٹ کی پوزیشن بہتر کرنے میں راولپنڈی اور لاہور مین پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز کے چار میچوں کا اہم کردار ہے۔ اس کے لئے تینوں بیٹرز کو پی سی بی کے کیوریٹرز کو دعا دینا چاہئے۔

مزیدخبریں