ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ مزدور معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔
محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر علی امین گنڈاپور نے پشاور میں مزدوروں کو سلام پیش کرتے کہا کہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لئے ریفارمز لارہے ہیں ، ایسے ریفارمز لائے گے جس سے مزدوروں کے مسائل حل ہونگے، قانون سازی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اس کے ساتھ ہے جس کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، صوبائی حکومت ان کے ساتھ ہے،مزدوروں کے تمام پیکچز ڈبل کئے جائے۔
وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ہرچیز کا علاج ہے,اور ہمیں ہرمسلے کا حل آتا ہے،ہم جو اعلان کرتے ہیں اس پر عمل بھی کرائے گے،تمام مزدوروں کے لئے بینک میں اکاونٹ کھولے جائے گے،بینک اکاونٹ کو منیٹر کیا جائے گا کہ مزدوروں کو ان کی پوری اجرت 32000 مل رہا ہے کہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کافی وقت صرف باتوں میں ضائع کیا ہے، اب وقت ضائع کرنے کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،مزدوروں کے مسائل مزدور ہی حل کرسکتے،مزدوروں کے لئے جو فلیٹس بنائے گئے ہیں وہ مزدوروں کو ملنی چاہیئے،ایسا نہیں ہونا چاہیئے کہ مزدوروں کے نام پر بنے فلیٹس میں کوئی اور رہے،مزدوروں کو ان کا حق ملے گا کسی اور کو نہیں دیں گے۔