ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زید بن مقصود نے کمشنر لاہور ڈویژن کا چارج سنبھال لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: زید بن مقصود نے کمشنر لاہور ڈویژن کا چارج سنبھال لیا ۔ 

چوہدری محمد علی رندھاوا نے کمشنر لاہورڈویژن کا چارج چھوڑ دیا، جس کے بعد زید بن مقصود نے کمشنر لاہور ڈویژن کا چارج سنبھال لیا ۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود پی اے ایس گریڈ 20کے سینیر آفیسر ہیں، وہ کئی اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود اس سے قبل سیکرٹری سروسز پنجاب کے عہدے پر فائز تھے۔ 

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے چوہدری محمد علی رندھاوا کو الوداعی شیلڈ پیش کی۔ چوہدری محمد علی رندھاوا نے کمشنرلاہور ڈویژن زید بن مقصودکے ساتھ کمشنر آفس کا راؤنڈ  کیا۔ جہاں کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود اور چوہدری محمد علی رندھاوا نے سکیورٹی سٹاف سے ملاقات کی۔ 

کمشنرلاہور ڈویژن زید بن مقصود نے چوہدری محمد علی رندھاوا کی لاہور کیلئے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔