صدر آصف علی زرداری نے آج شام اہم اجلاس طلب کر لیا

1 May, 2024 | 03:12 PM

 (ویب ڈیسک)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس کراچی میں آج شام 4 بجے بلاول ہاؤس میں ہو گا جس میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شرکت کریں گے،  اجلاس امن و امان سے متعلق صورتحال پر  طلب کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ اور آئی جی سمیت انٹیلیجنس حکام بھی شرکت کریں گے،اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتِ حال اور امن و امان سمیت دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی۔

 
 
 

مزیدخبریں