ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سفاری پارک میں ننھے پاڑہ ہرن کی پیدائش

لاہور سفاری پارک میں ننھے پاڑہ ہرن کی پیدائش
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم : لاہور سفاری پارک میں پاڑہ ہرن نے ننھے بچے کو جنم دیا ۔نئے ماحول میں پاڑہ ہرن بچے کے ساتھ پر سکون ماحول انجوائے کرنے میں مصروف نظر آئی۔ انتظامیہ کی جانب سے ماں اور بچے کی نگہداشت جاری ہے۔
لاہور سفاری پارک رائیونڈ روڈ میں پاڑہ ہرن کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔پاڑہ ہرنوں کی تعداد 83 سے بڑھ کر 84 ہو گئی ہے، 30 نر ، 53 مادہ اور ایک بچہ شامل ہیں۔ پاڑہ ہرن بارڈر ایریا میں زیادہ تر پائے جاتے ہیں ۔

ڈاکٹر عبدلرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاڑہ ہرنوں کو چارہ ، چنے اور موسمی شدت سے بچاؤکے لیے ہفتے میں دو دفع ملٹی وٹامنز خوراک میں دیئے جاتے جبکہ میل کے سر پر سینگ ہوتے ہیں اور  مادہ بغیر سینگ کے ہوتی ہے۔