وزیراعظم نے گندم درآمدی سکیم کی چھان بین کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی

1 May, 2024 | 12:46 PM

سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمدی سکیم کی چھان بین کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی،وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ میاں مشتاق کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق کمیٹی غیر ضروری طور پر گندم کی درآمد سے ملکی خزانے کو ہونے والے اربوں روپے کے نقصان کی تحقیقات کرے گی،کمیٹی مکمل چھان بین کے بعد 2 ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔ 

مزیدخبریں