محسن نقوی کا پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

1 May, 2024 | 12:43 PM

سٹی42: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کی زیرِ صدارت پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ، پاکستان کوسٹ گارڈز کے اعلیٰ حکام اور افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کوسٹل گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوسٹل ایریاز سے اسمگلنگ روکنے کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید متحرک کردار ادا کرنا ہے۔

وزیرِ داخلہ نے مزید کہنا ہے کہ کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے۔

مزیدخبریں