(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کلیدی خطاب کیا,پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک سینٹدرز مقررین میں شامل تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نامزد برطانوی چیف آف جنرل سٹاف رولنڈ والکر بھی کانفرنس میں موجود تھے، اس کے علاوہ کانفرنس میں ماہرین، دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے برطانیہ کے موجودہ اور نامزد چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے میں جنرل پیٹرک سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا, آرمی چیف نے نامزد چیف آف جنرل سٹاف جنرل رولینڈ واکر کویو کی نامزدگی پر مبارکباد بھی دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک برطانیہ سٹیبلائزیشن کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان اہم دفاعی ڈائیلاگ ہے، کانفرنس کیلئے برطانیہ کا30رکنی وفد29اپریل سے3مئی تک پاکستان کا دورہ کررہا ہے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ برطانوی وفد کی قیادت سٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کررہے ہیں، کانفرنس میں عالمی ،علاقائی امور سمیت قومی سلامتی ،علاقائی امن واستحکام پر بات ہوگی۔