فاطمہ عارف :اوپن مارکیٹ میں تیس سے چالیس فیصد تک زائد نرخوں میں پھلوں کی فروخت جاری ,پھل سرکاری نرخوں میں فروخت نہ ہونے اور گرانفروشی کے باعث خریدار بدستور مشکلات سے دوچار۔
پھلوں کی سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق, دکاندار من مانی قیمت پر پھل فروخت کرنے لگے۔اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں عمل درآمد ناممکن ہوگیا۔
کیلا درجہ اول سرکاری دام 150سے80 روپے اضافے کے ساتھ 230 میں فروخت ہونے لگا ،کیلا درجہ دوم 45 روپے اضافے کے ساتھ 145 میں فروخت،سیب سفید اول 150 روپے کلو مقررجبکہ بازار میں 205 روپے کلو فروخت،سیب سفید دوم 95 روپے کلو مقرر جبکہ بازار میں 130 روپے کلو فروخت،مسمی سرکاری دام 230 جبکہ مارکیٹ میں اضافے کے ساتھ 270 میں فروخت ،کنو سرکاری قیمت 285 مقرر لیکن بازار میں 350 میں فروخت ،پپیتا سرکاری نرخ 140 روپے کلو جبکہ بازار میں 260 روپے کلو فروخت ،کجھور کی سرکاری قیمت 415 روپے جبکہ مارکیٹ میں 520 روپے میں فروخت کی جا رہی ۔
شہریوں کی جانب سے انتظامیہ سے ریٹ لسٹ آویزاں کرنے اور چیک بیلینس رکھتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔