ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل ٹاؤن:دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ،راہگیر  جاں بحق،گھر میں کہرام مچ گیا

ماڈل ٹاؤن:دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ،راہگیر  جاں بحق،گھر میں کہرام مچ گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)لاہور میں عام شہری بھی محفوظ نہیں،رات گئے ماڈل ٹاؤن لنک روڑ پر دو مسلح گروہوں مین فائرنگ کے تبادلے سے ایک گھر کا چراغ بُجھ گیا، موٹرسائیکل سوار راہگیر گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتول کی شناخت 34 سالہ یونس کے نام سے ہوئی جو حفیظ سنٹر میں موبائل اسسریز کا کام کرتا تھا اور دکان بند کرکے گھر لوٹ رہا تھا، جیسے ہی ماڈل ٹاون لنک روڈ پر پہنچا تو دو گروپوں میں ہونے والی فائرنگ کا نشانہ بن گیا، گولی لگتے ہی یونس زمین پر گرا، ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ کچھ دیر قبل تک مسکرا نے، ہنسی مزاق کرتے یونس کو کیا معلوم تھا کہ اس کا یہ سفر آخری ثابت ہوگا۔
یونس کے قتل کی خبر ملتے ہی اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ مقتول یونس دو کم سن بچوں کا باپ تھا۔
پولیس نھ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کی تفتیش نے فرانزک کی مدد سے شواہد جمع کر لئے، جبکہ موقع سے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل لیں، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹٹخم تشکیل دے دی ہے۔