الیکشن سے قبل تھائی وزیراعظم کے عہدے کی امیدوار کے ہاں بیٹے کی پیدائش

1 May, 2023 | 11:43 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: تھائی وزیراعظم کے عہدے کی امیدوار کے ہاں الیکشن سے 2 ہفتے قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ میں ہونے والے عام انتخابات میں وزیراعظم کے عہدے کی مضبوط امیدوار 36 سالہ پیٹونگ تارن شیناوترا کے ہاں الیکشن سے دو ہفتے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

 وہ سابق تھائی وزیر اعظم تھاکسن شیناوترا کی بیٹی ہیں اور تھائی پارلیمنٹ میں اکثریتی جماعت کی سربراہ ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ جلد ہی وہ دوبارہ سیاسی مہم شروع کریں گی۔ 

 واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے اور پیٹونگ تارن شیناوترا وزیراعظم کے عہدے کی مضبوط امیدوار ہیں۔

مزیدخبریں