علی رامے : وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لیبر ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محنت کش ہمارے ہیرو ہیں ، پاکستان کی متحرک افرادی قوت ہماری ترقی کی اصل رفتار ہے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں محنت کشوں کی بہادرانہ جدوجہد کو خراج تحسین کرتے ہیں۔ نگران حکومت نے ورکرز کے لئے کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر32ہزار روپے کی ۔ پاکستان کی متحرک افرادی قوت ہماری ترقی کے پیچھے اصل رفتار ہے۔ ورکرز اور آجر قومی ترقی کی کوششوں میں شراکت دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیز رفتار، جامع اور پائیدار ترقی کا ہدف صرف محنتی، لگن اور پرعزم افرادی قوت کی وجہ سے حاصل ہو تا ہے۔ حکومت مزدوروں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے گی۔