مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن اضافہ

1 May, 2023 | 09:00 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ  جاری ہے۔

شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، مرغی کا گوشت 3روپے مہنگا ہو گیا۔3روپے فی کلو اضافے سے گوشت کی سرکاری قیمت 590روپے کلو مقرر کیا گیا۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 385 روپے جبکہ پرچون ریٹ 393 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔

فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 274 روپے فی درجن برقرار رکھی گئی، جبکہ انڈوں کی پیٹی 8100 روپے میں فروخت ہوئی۔

مزیدخبریں