ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی ویزے کے لئے پاکستانی مزدوروں کو دشواری کا سامنا

 سعودی ویزے کے لئے پاکستانی مزدوروں کو دشواری کا سامنا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن  کے نائب صدر عدنان پراچہ نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خط لکھا ، جس میں ان کی توجہ ان ہزاروں پاکستانی مزدوروں کے مسائل کی طرف مبذول کرائی گئی ہے جو سعودی عرب جانے کے لیے ویزا نمبر حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عدنان پراچہ کا کہنا تھا کہ جنوری 2023 کے اندر سعودی گورنمنٹ نےاپنا سسٹم اپ گریڈ کیا ، جس وجہ سے 18 کے قریب  ایسی کیٹیگریز  ہیں جن کے ای نمبرز نہیں جاری ہو رہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو  لکھے گئے خط کے مطابق ہزاروں پاکستانی ورکرز کو مختلف کیٹیگریز میں سعودی ویزا کے حصول کے لیے ای نمبر جاری نہیں کیا جا رہا۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی ورکرز ویزے کے عمل میں تاخیر کی وجہ سے اپنے روزگار کے مواقع کھونے کی فکر میں ہیں۔

 عدنان پراچہ نے کہا کہ نمبر جاری نہ کرنے کے نتیجے میں ہزاروں میڈیکل رپورٹس کی تاریخیں ختم ہونے والی ہیں اور اگر یہ میعاد ختم ہو گئی تو سعودی عرب میں ملازمت کے مواقع تلاش کرنے والے ہزاروں کارکنوں پر نئے میڈیکل ٹیسٹ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-05-01/news-1682955806-2275.jpeg