ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ملک کے خلاف سازش بند کر دیں تو مزدور خوشحال ہو جائے گا ۔ لاہور میں پیر کے روزمسلم لیگ نون لیبر ونگ کی یوم مزدور کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مرئم نواز نے کہا کہ آج "فتنہ" لاہور میں مزدور ریلی نکال رہا ہے، میں اس کو کہوں گی کہ تم ریلی نہ نکالو، ملک کے خلاف سازش بند کر دو، مزدور خوشحال ہو جائے گا۔
مریم نواز نے تقریب میں شریک مزدوروں سے وعدہ کیا کہ میں یہ بات آگے پہنچاؤں گی کہ مزدور کی کم سے کم اجرت 40 ہزار مقرر کی جائے۔
انہوں ے تحریک انصاف کے لیڈر پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ شخص خود کو سیاسی لیڈر کہتا ہے، لیڈر اپنے کارکنوں اورعوام کے سامنے ڈھال بن کر کھڑے ہوتے ہیں اور یہ گھر سے نکلتے ہوئے بالٹی سر پر رکھ کر نکلتا ہے۔ان کا ایک گینگ ہے جس میں کرپٹ ترین لوگ ثاقب نثار، مظاہر نقوی، جنرل فیض حمید شامل ہیں اور عمران خان انکا سرغنہ ہے۔مریم نے کہا آج دو روپے کی روٹی 25 روپے کی ہے تو کس کو الزام دینا ہے؟ صرف اکیلا عمران خان نہیں، پورا گینگ اس کا ذمہ دار ہے۔
نواز شریف نے اپنے دور میں مزدور کے لئے آٹے کی قیمت 35 اور چینی 50 روپے سے زیادہ نہیں ہونے دی، لیکن آج ملکی ترقی میں صرف ایک شخص حائل ہے جس کا نام عمران خان ہے۔ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ سے نواز شریف کی حکمرانی کے سال نکال تو پیچھے کھنڈرات بچتے ہیں۔
مریم نوازکنے کہا کسی کو توسیع چاہیئے تھی، کسی کو وزیر اعظم بننا تھا جس سے ملک کو نقصان ہوا۔ یہاں ایک سازش ہوئی جسےسمجھنے کی ضرورت ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ میں مقدمہ کی سماعت کے دوران’جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس بات کو سوچنا ہوگا کہ اسمبلی توڑی کیوں گئی، پرویز الہی اسمبلی توڑنا نہیں چاہتا تھا، عمران خان نے اسمبلی توڑی، پھر بھانڈا خود پھوڑا، کہتا ہے مجھے جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ اسمبلی توڑو۔
مریم نواز نے کہا کہ میرا آج یہ پہلا لیبر ونگ کا اجلاس ہے، مجھے معلوم نہیں تھا کہ مسلم لیگ ن کا اتنا مضبوط لیبر ونگ ہے۔ اس ونگ کو اور زیادہ متحرک کریں گے ملک کے کونے کونے تک اسکو پہنچائیں گے۔