عمران خان ریلی کی قیادت کیلئے لبرٹی چوک پہنچ گئے

1 May, 2023 | 04:01 PM

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ریلی کی قیادت کیلئےزمان پارک سے روانہ ہو کر لاہور کے لبرٹی چوک پہنچ گئے۔

 عمران خان اپنا پہلا خطاب لبرٹی چوک سے کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی ریلی کا آغاز کریں گے،عمران خان دوسرا اور آخری خطاب ناصر باغ میں کریں گے، عمران خان کے خطاب کے بعد ریلی اختتام پزیر ہو جائے گی۔

 خیال رہے کہ آج یکم مئی کو یومِ مزدور کے موقع پر پی ٹی آئی نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں