روس میں سرحدی علاقہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ سے مال گاڑی الٹ گئی

1 May, 2023 | 03:31 PM

ویب ڈیسک: روس کے یوکرائن سے ملحقہ سرحدی علاقہ میں ایک مال گاڑی ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیئے جانے کے سبب پٹڑی سے اتر گئی۔

  حادثے کی جگہ یوکرائن کی سرحد سے ۶۰ کلومیٹر دور واقع ہے۔روس کے ریلوے حکام کے مطابق یہ حادثہ  برینکاس اونیچا ریلوے لائن پرآج صبح  مقامی وقت کے مطابق سوا دس بجے ہوا، لوکل گوررنمنٹ حکام کی جانب سے سوشل میڈیا میں  بتائی گئی تفصیلات کے مطابق اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تیل لے جانے والے7 بڑے ٹینکر ڈی ریل ہو کر الٹ گئے جس سے ان میں آگ لگ گئی۔ برینکاس کے گورنر الیگزینڈر بوگوماس نے بتایا کہ ریلوے لائن کے 136 ویں میل کے علاقہ میں ٹریک پر دھماکہ خیز مواد مال گاڑی کے آنے سے پہلے نصب کیا گیا تھا۔ انہوں نے مواد نصب کرنے کا الزام کسی پر نہیں لگایا۔

مزیدخبریں