میٹرو بس سروس آپریشن مکمل طور پر معطل

1 May, 2023 | 03:13 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے باعث میٹرو بس سروس آپریشن مکمل طور پر معطل کر دی گئی۔

تفصلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مزدوروں کے عالمی دن پر آج لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کراچی میں ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے، لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک نکالی جائے گی ۔

تحریک انصاف کی ریلی کے باعث میٹرو بس سروس آپریشن مکمل طور پر معطل کر دی گئی،سکیورٹی وجوہات کے باعث میٹرو بس سروس معطل کی گئی ۔

مزیدخبریں