پی ٹی آئی کی ریلی ، وفاقی حکومت کا بڑا پلان

1 May, 2023 | 01:54 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: یومِ مزدورپر روات سے آنے والی پی ٹی آئی کی ریلی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخلے سے روکنے کا پلان بنا لیا گیا۔

اسلام آباد کی جانب آنے والا راستہ فیض آباد پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر کنٹینرز رکھے جانے سے ٹریفک جام ہو گیا۔پولیس، ایف سی، رینجرز اور خواتین اہلکار بھی فیض آباد میں موجود ہیں۔پولیس افسران کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے، ریلی کے شرکاء کی جانب سے اجازت بھی طلب نہیں کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی زیرِ قیادت ریلی کے شرکاء کے اسلام آباد میں داخلے کا خدشہ ہے، وفاقی دارالحکومت میں سیاسی ریلیوں اور جلسوں کی اجازت نہیں ہے۔f

مزیدخبریں