ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قتل کی دھمکیاں، سلمان خان کو کونسی جگہ محفوظ لگنے لگی؟

 قتل کی دھمکیاں، سلمان خان کو کونسی جگہ محفوظ لگنے لگی؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے باوجود وہ دبئی میں خود کو محفوظ محسوس کررہے ہیں۔

 ایک بھارتی ٹی وی شو میں ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ اسٹار کا کہنا تھا کہ سکیورٹی عدم تحفظ سے بہتر ہے وہ جہاں بھی جاتے ہیں مکمل سکیورٹی کے ساتھ جاتے ہیں لیکن دبئی میں کسی سکیورٹی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی وہاں پر مکمل طور پر محفوظ محسوس ہوا۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں تھوڑا سا مسئلہ ہے اس لیے میں جہاں بھی جاتا ہوں مکمل سکیورٹی کے ساتھ جاتا ہوں، میں خود بھی ان دنوں خوفزدہ رہنے لگا ہوں۔

 واضح رہے کہ سلمان خان کو   عید کے بعد دبئی کے شاپنگ مال میں سکیورٹی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer