رمضان کے بعد کن احتیاطی تدابیر پر عمل کر کےصحت برقرار رکھی جا سکتی ہے؟

1 May, 2022 | 09:47 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) عام طور پر رمضان کے فوری بعد عید کے موقع پر لوگ  کھانے میں احتیاط نہیں کرپاتے ۔ عید پر  کھانے پینے میں بداحتیاطی کے سبب نظام انہظام  بری طرح متاثر ہو سکتا ہے اور اس موقع پر احتیاط نہ برتنے کی صورت میں نقصان کا اندیشہ بڑھ سکتاہے  لہذا کھانے پینے میں احتیاط  لازم ہے۔

 رمضان شریف میں سحری و افطاری کی طرح دن میں صرف دو مرتبہ کھانے کا معمول بنا لیا جائے،یاد رکھیں میٹھے پکوان ، غیر صحتمند کھانے پینے کی اشیاء اور مختلف مشروبات کا استعمال صحت کے لئے مضر ہیں۔ 

 رمضان شریف کے عالوہ بھی وقتا فوقتا روزے رکھنے کا معمول انسانی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے ۔ کھانے پینے میں سبزیوں کا استعمال زیادہ جبکہ سرخ گوشت، چربی ، مصالحہ جات اور خاص طورپر فاسٹ فوڈ کا استعمال کم سے کم کریں، کھانا کھاتے وقت سو فیصد پیٹ بھرنے کے بجائے محض 80 فیصد کھایا جائے اور 20 فیصد بھوک باقی رہنے دی جائے توانسانی جسم کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتاہے ۔

 جلدی جلدی اور بغیر چبائے کھانا کھانے سے عموما بہت زیادہ کھانا کھالیا جاتاہے۔ اسکے عالوہ چبا کر کھائی جانے والی خوراک معدہ بہت جلدی ہضم کرلیتاہےجبکہ بغیر چبائے کھائی جانے والی خوراک دیر سے ہضم ہونے کے ساتھ ساتھ بعض اوقات معدے
کی تکلیف کا باعث بھی بن سکتی ہے لہذا کھانا ہمیشہ آہستہ آہستہ چبا کر کھانا چاہیے ۔۔ سگریٹ نوشی سے پرہیزکریں اور ورزش کو ترجیح دیں اس سے انسان تندرست وتوانا رہتاہے۔
رمضان شریف میں کی گئی عبادات، صدقے اور خیرات کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے کیونکہ انکی وجہ سے انسان ڈپریشن، دباؤ، خوف اور پریشانی سے بھی محفوظ رہتاہے۔

مزیدخبریں