ویب ڈیسک: شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ کل روزہ ہوگا جبکہ عید الفطر 3 اپریل بروز منگل کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
قبل ازیں زونل کمیٹی کراچی نے اعلان کیا تھا کہ کراچی سمیت سندھ میں شوال کاچاند نظر نہیں آیا جبکہ لاہور زونل کمیٹی کے مطابق بھی پنجاب میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔
کوئٹہ زونل کمیٹی کے مطابق بلوچستان کے کسی شہر یا علاقے سے چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔
اسلام آباد میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ جبکہ پشاور میں ابھی تک زونل کمیٹی کا اجلاس جاری ہیں۔
شہادتوں کی روشنی میں شوال کے چاند کاحتمی اعلان ہوگا۔سب کو رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کا شدت سے انتظار ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں شوال کے چاند کی پیدائش گزشتہ شب رات ڈیڑھ بجے ہوچکی ہےلیکن آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ قوی امکان ہے کہ کل بروز پیر روزہ ہوگا جبکہ عید الفطر منگل کے روز ہوگی۔