پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو  تحقیقات کا سامنا

1 May, 2022 | 07:32 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)چھ ویٹ لفٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو انٹرنیشنل باڈی کی جانب سے تحقیقات کا سامناہے۔

ڈوپنگ کیس میں پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی رکنیت معطل ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق عید کے بعد انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پاکستان کے خلاف انکوائری کرے گی۔ انکوائری کے بعد پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی رکنیت معطل ہونے کا خدشہ ہے۔

معاملے پر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن اور پی اواے معاملے پر تاحال خاموش ہیں، دونوں جانب سے کسی قسم کی انکوائری کا آغاز نہیں ہو سکا ۔ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستانی ویٹ لفٹرز کامن ویلتھ گیمز سے باہر ہو گئے ہیں ۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ معاملے میں ویٹ لفٹرز کے کوچز اور مینجرز پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ادھر انکوائری کے بعد پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے اہم عہدیداروں پر پابندی لگائی جائے گی۔

مزیدخبریں