بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بڑا جھٹکا  

1 May, 2022 | 04:43 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے ضبط کرلیے گئے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے سات کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ضبط کئے گئے ہیں۔ یہ اثاثے 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ملزم سکیش چندرا شیکھر کے کیس سے منسلک ہونے کی وجہ سے ضبط ہوئے ہیں۔

 بھارت کے انسداد منی لانڈرنگ کے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی رپورٹ کے مطابق سکیش چندرا شیکھر نے غیر قانونی دولت سے جیکولین کو 5.71 کروڑ روپے کے تحائف دیئے۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اس نے اداکارہ کو سات کروڑ روپے کے دیگر زیورات بھی دیے اور ایک گھوڑا بھی تحفے میں دیا۔

مزیدخبریں