ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الفطر،  پردیسیوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

Eid ul fitar,big difficulty,citizen,going homes
کیپشن: Lari adda,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر)عید کی خوشیاں اپنوں کے سنگ منانے کے لئے پردیسیوں نے اپنے آبائی گھروں کی جانب رخ کر لیا ۔

لاہور شہر کے دیگر ایڈوں کے ساتھ ساتھ لاری اڈہ اور نیازی اڈہ پر شہریوں کارش ،،ٹرینیں،بسیں،ویگنیں اور فلائنگ کوچز مسافروں سے کھچا کھچ بھری نظرآ رہی ہیں ، بے پناہ رش کی وجہ سے پردیسیوں کو بسوں کے ٹکٹس کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے،مسافروں نےاپنے طور پر گاڑیاں کرائے پرحاصل کرکےاپنے اپنےعلاقوں کی جانب روانگی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
خوشی کے موقع پر آبائی گھر جانے والے مسافروں سے ٹرانسپورٹرز اصل کرایوں کی نسبت زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں ، مسافروں نے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ سے ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
شہر لاہور میں تعلیم اور روزگار کی تلاش میں آئے پردیسی اپنے پیاروں کے درمیان عید منانے کے لیے آبائی گھروں کو روانہ ہوتے وقت خوشی سے نہال ہیں لیکن مہنگائی کے آثار بھی ماتھے پر نمایاں دیکھے جا سکتے ہیں۔

عید کی خوشیاں اپنوں کے بغیر ادھوری ہیں ۔ ٹرینوں اور بسوں میں لوگوں کا رش اس بات کا ثبوت ہے کہ جب تک اپنے پاس نہ ہوں عید بھی مکمل نہیں ہوتی۔