ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب کی اُلٹی گنتی شروع، وزیراعظم نے بڑا قدم اُٹھا لیا

 گورنر پنجاب کی اُلٹی گنتی شروع، وزیراعظم نے بڑا قدم اُٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی الٹی گنتی شروع ہوگئی کیوں کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری دوبارہ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوادی۔

ذرائع کے مطابق اب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے پاس آخری دس دن رہ گئے ہیں کیوںکہ نئی ایڈوائس کو دس دن مکمل ہونے پر گورنر پنجاب خود ہی برطرف ہوجائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے بھی ایک سمری صدر مملکت کو بھجوائی تھی اور اس سمری کو 14 دن مکمل ہوچکے ہیں تاہم صدر مملکت نے اس سمری پر کوئی آرڈر جاری نہیں کیا جس کے بعد وزیراعظم نے ایک بار پھر گورنر پنجاب عمر چیمہ کو ہٹانے کی اپنی ایڈوائس صدرمملکت کو بھجوا دی ہے۔

اگر اس سمری پر بھی عمل نہ بھی ہوا تو قانون کے مطابق 10 روز کے بعد گورنر پنجاب خود ہی برطرف ہوجائیں گے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ساتھ ہی نئے گورنر کی تقرری کی ایڈوائس بھی صدر کو بھیج دیں گے۔

واضح رہے کہ صدرمملکت عارف علوی نے سابق گورنر چودھری محمد سرور کی برطرفی کے احکامات صبح 4 بجے جاری کر دیئے تھے، صدرمملکت نے یہ احکامات سابق وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر فوری جاری کیے تھے۔