ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان پر مریم اورنگزیب کا ردعمل آگیا

عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان پر مریم اورنگزیب کا ردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر  اطلاعات مریم اورنگزیب نے  سابق وزیر اعظم عمران خان کو ان کے حالیہ بیان  پر شدید تنقید  کا نشانہ بنایا۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مئی کے آخری ہفتے میں عمران صاحب نے اپنی سیاسی موت کا اعلان کیا، پاکستانیوں نے بھوک، افلاس، غربت اور  قرضے کی بجائے ترقی ، خوشحالی اور خودداری کا چناؤ کر لیا۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی نے 11 مارچ سے پاکستان سے کرپٹ نالائق اور نااہل ٹولے کے خلاف کلمہ حق بلند کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں موجودہ حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان کیا،

عمران خان نے اپنے بیان میں  کہا تھا کہ میں  نوجوانوں کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ آپ نے جھنڈے پکڑ کر چاند رات کو نکلنا ہے اور ساری دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے۔