عوام کیلئے خوشخبری؛حکومت نے عید پر بڑا ریلیف دے دیا

1 May, 2022 | 12:50 PM

ویب ڈیسک:حکومت کی جانب سے عید الفطر کے 3 روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں پاور ڈویژن نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے بجلی کی طلب اور رسد کی تفصیلات مانگ لیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاورڈویژن کی جانب سے تمام پاورجنریشن کمپنیوں کو مطلوبہ تیل اور گیس فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے لوڈ شیڈنگ  کیخلاف دھرنے کا اعلان کررکھا ہے ۔

مزیدخبریں