(محمدساجد) سابق وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں، سابق وزیراعظم نے گزشتہ روز بغیر سیکیورٹی پروٹوکول جی نائن مرکز کا دورہ کیا، شہری عمران خان کو اپنے درمیان پا کر حیران و ششدر رہ گئے۔سوشل میڈیا پر ان کے انٹرویو کی ایک ویڈیو گردش کررہی جس میں ان کو انکلش، اردو کی بجائے پنجابی بولتے سنا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان زیادہ تر سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتے ہیں اور پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنان کو ملکی حقیقی آزادی کا پیغام دے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ اردو، انگلش کی بجائے صاف پنجابی بول رہے ہیں، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اردو پر مہارت نہ ہونے کو بنیاد بنا کر ناقدین اکثر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پنجابی زبان میں کہہ رہے ہیں کہ امریکہ کا اوبجکٹو ہے کہ قبائلی علاقے سے ڈھائی ہزار کلو میٹر افغانستان کا بارڈر ہے اور کوئی بارڈر ہے نہیں،انہیں خطرہ ہے کہ اگر یہ پاکستانی لوگ پاکستان آرمی سےنہیں لڑیں گے تو یہ افغانستان جاکر لڑیں گے اور وہ چاہتے ہیں کہ ہمارے لوگ ادھر ہی لڑیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سابق وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو ماضی میں دیے گئے کسی انٹرویو کی ہے۔
View this post on Instagram