اوگرا نے عوام کو چھوٹی عید پر بڑا ریلیف دیدیا

1 May, 2022 | 09:43 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کردی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں ماہ کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتیں جاری کردیں، ایل پی جی 15 روپے سستی کردی گئی،  15 روپے فی کلو کمی کے بعد  ایل پی جی کی نئی قیمت 232 روپے فی کلو ہوگئی۔

 گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 180 اور کمرشل سلنڈر میں 692 روپے کی کمی کی گئی جس کے بعد گھریلو سلنڈر 2736 روپے اور کمرشل سلنڈر 10532 روپے پر مقرر کر دیا گیا۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی موجودہ سرکاری قیمت میں 100 روپے فی کلو تک کی کمی کی جاسکتی ہے لیکن اس کیلئے ایل پی جی ایسوسی ایشن کے فارمولے پر عمل کرنا پڑے گا۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق شہبازشریف کی نئی حکومت میں عوام کو مزید ریلیف مل سکتا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مسترد کردی۔

 

مزیدخبریں