ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھتیجے کی گرفتاری کے بعد شیخ رشید کا دوٹوک بیان

 بھتیجے کی گرفتاری کے بعد شیخ رشید کا دوٹوک بیان
کیپشن: Sheikh Rashid Ahmed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شیخ رشید کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق کو حراست میں لے لیا،سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی جانب سے راشدشفیق کی گرفتاری کی تصدیق، کہا کہ میں اس کیس میں ضمانت نہیں کروا رہا۔

تفصیلات کےمطابق شیخ راشد شفیق عمرہ کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے، ایم این اے راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا,ایف آئی اےٹیم نے شیخ راشد شفیق کو اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا,سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی جانب سے راشدشفیق کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

اپنے بیان میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہناتھا کہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ہی شہر کے تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ،حکومت انتقام پر اتر آئی ہے حالات بہتر نہیں ہوں گے،یہ لانگ مارچ کو ناکام بنانا چاہتے ہیں ،عمران خان اور فواد چودھری سمیت میرا نام بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا,میں اس کیس میں ضمانت نہیں کروا رہا ،صورت حال پر آج پریس کا نفرنس کروں گا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے مسجد نبویؐ میں پیش آئے افسوس ناک واقعے کے خلاف فیصل آباد میں عمران خان سمیت 150 افراد کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقدمے میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری، شہباز گل، شیخ رشید، قاسم سوری، راشد شفیق اور انیل مسرت کو بھی نامزد کیا گیا۔مقدمے میں توہین مذہب کی دفعہ سمیت 4 دفعات لگائی گئی ہیں جن کے تحت عمر قید ہوسکتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer