(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے دوران ملاقات عربی بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اپنے والد شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ایک بیان بھی جاری کیا۔
سلیمان شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے وزیر اعظم کو ٹرانسلیٹر کی ضرورت نہیں ہے، وہ عربی میں روانی سے بولتے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی اس موقع پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور سمیت اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔
Meeting between Saudi Crown Prince Mohammed Bin Salman and Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif.
— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) April 29, 2022
Delegations present both sides????????????????
Note: PM SS didn’t need a translator Saudis talk in Arabic in their official meetings. #PMShehbazInKSA pic.twitter.com/NZZYOufm75
ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شریک تھیں۔