بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کیخلاف پہلی بڑی کارروائی

1 May, 2022 | 08:41 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی  نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان کی ملکیت نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کردیا۔

گوجرانوالا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے چن دا قلعہ کے قریب کارروائی کی اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کردیا۔جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ناصر بشیر کے مطابق نقشے کی خلاف ورزی پرسوسائٹی کے دفتر کو سیل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ 21 اپریل کو سوسائٹی کی سی ای او کو نوٹس جاری کیا گیا، نوٹس کا جواب نہ ملنے پرآج کارروائی کی گئی۔مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی فرح خان کی ملکیت ہے اور وہ بیرون ملک جا چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق  قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2018 کے بعد فرح گجر کے اثاثوں میں غیر معمولی اثاثوں کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان عمران خان کی حکومت ختم ہونے سے چند روز قبل دبئی جاچکی ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے فرح خان پر ٹرانسفر، پوسٹنگ اور دیگر معاملات میں پیسے لینے کا الزام لگایا ہے،  بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح کا کروڑوں روپے کی قیمتی اراضی خریدنےکا  بھی انکشاف ہوا۔

 

 

 

مزیدخبریں