پنجاب کابینہ میں تبدیلیوں کی تیاری،5وزراء ریڈار پر

1 May, 2020 | 01:55 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) پنجاب کابینہ میں بھی تبدیلیوں کی تیاری کارکردگی نہ دکھانےوالےوزراءکےسروں پرتبدلی کی تلوارلٹکنےلگی.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اور پنجاب کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔ پنجاب کابینہ میں مرحلہ وارتبدیلیاں کی جائیں گی، 3مرحلوں میں ناقص کارکردگی کھانےوالےوزراء کوتبدیل کیاجا ئےگا،ناقص کارکردگی دکھانےوالے5وزراء ریڈار پرہیں،ناقص کارکردگی والے وزراء کا معاملہ1سال سے چلا آرہا ہے۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کابینہ ہو یا میری انتظامی ٹیم بہتری کےلئے پر قدم اٹھایا جائے گا۔ کابینہ میں وہی رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا۔کابینہ میں ردوبدل کے اقدام پر اکثریت نے وزیراعظم کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ شروع دن سے کہہ رہا ہوں کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔گڈ گورننس اور شفافیت کو یقینی تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کچھی کینال منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات نیب کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ 

یاد رہے کہ  پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیاتھا۔ جبکہ وزیرِ اعلیٰ نے نسیم صادق کی کمشنر ڈیرہ غازی خان کے عہدے سے علیحدہ کرنے کی درخواست بھی قبول کرتے ہوئے انھیں او ایس ڈی بنا دیا۔نسیم صادق نے ایف آئی اے رپورٹ آنے کے بعد عہدے سے الگ کرنے کی درخواست کی تھی۔دریں اثنا پنجاب کے سابق ڈائریکٹر فوڈ ظفر اقبال کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیں اور کئی وفاقی وزراء بشمول مخدوم خسرو بختیار اور حماد اظہر کے قلمدان تبدیل کر دیے گئے تھے۔وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی خسرو بختیار سے ان کا قلمدان واپس لے کر سید فخر امام کو دے دیا گیا تھا۔حماد اظہر جو اب تک وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور تھے، انھیں وزارتِ صنعت و پیداوار جبکہ حماد اظہر کا اقتصادی امور کا قلمدان اب خسرو بختیار کو دے دیاگیا۔

مزیدخبریں